ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ، حیدرآباد کے زیرِ اہتمام بروز ہفتہ 18 جنوری 2026 کو صبح 9 بجے ادارہ کے احاطہ میں اختتامی درس بخاری شریف و تقسیمِ اسناد کی خصوصی و بابرکت مجلس منعقد ہونے جا رہی ہے۔ اس مجلس کی صدارت ادارہ کے شیخِ حدیث حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم (ناظم ادارہ ) فرمائیں گے، جبکہ حضرت مولانا عبد اللہ معرُوفی صاحب دامت برکاتہم (استاذِ حدیث دارالعلوم دیوبند ) اختتامی درس و اصلاحی خطاب فرمائیں گے۔
پروگرام کی نگرانی ادارہ کے نائب ناظم محترم حافظ محمد عبد الولی صاحب و معتمد محترم جناب سید قادر معین الدین صاحب کریں گے۔ مجلس میں اساتذہ، طلبہ اور متعلقہ سرپرستان حضرات کی شرکت متوقع ہے، اور اختتام پر طلبہ کو اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
انتظامیہ کی جانب سے حضرات علماء و عامت الناس سے بروقت شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔
