• سرورق
  • ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد
  • تصدیق نامہ
    • تصدیق شدہ مدارس
  • اعتکاف فارم
  • نتائج
  • احوال و کوائف
  • اشرف الجرائد
  • تعاون

طلبہ ادارہ اشرف العلوم کا سالانہ مسابقتی انجمن 1447ھجری

by idaraashrafululoomhyd@gmail.com | دسمبر 13, 2025 | احوال و کوائف | 0 comments

جنوبی ہند کی علمی و روحانی فضاؤں میں جن اداروں نے چراغِ علم کو مسلسل فروزاں رکھا اور نونہالانِ قوم و ملت کو اپنے چشمۂ صافی سے سیراب کیا، ان میں ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کا نام نمایاں وقار و اعتبار رکھتا ہے۔ چار دہائیوں سے یہ بابرکت مرکز بہ فضل ایزدی کتاب و سنت کے پیغام کو قلوب تک پہنچا رہا ہے، گردش دوراں کے مطابق مردم گری اور رجال سازی کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے اور ہزاروں گم گشتگانِ راہ کی رہنمائی کے لیے شب و روز مصروفِ خدمت ہے۔
اس گلشن ِ علم کا ایک مہک افروز، تخلیق پرور اور ذوقِ اظہار کو جِلا بخشنے والا شعبہ’’انجمن تہذیبُ اللسان‘‘ ہے، جس کا مقصد طلبہ کے اندر حسنِ اظہار و بیان کی صلاحیت پروان چڑھانا، ان کی تحریری و تقریری قابلیت نکھارنا اور ان کے اندر علمی تصلب و فکری پختگی پیدا کرنا ہے۔
اس شعبے کے زیرِ اہتمام ہر سال تعلیمی سفر کے اختتام پر طلبہ کی علمی محنتوں کا لب لباب پیش کرنے، ان کی تخلیقی سرگرمیوں کے جلوے بکھیرنے اور ان کے حوصلوں کو تازگی عطا کرنے کے لیے سالانہ مسابقتی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔
رواں سال بھی یہ علمی وادبی تقریب اپنی روایتی شان اور بھرپور تزک و احتشام کے ساتھ 15؍ تا 18 ؍دسمبر 2025ء بہ روز پیر، منگل، چہارشنبہ اور جمعرات حسبِ ذیل تفصیلات کے مطابق منعقد ہونے جا رہی ہے۔
آں محترم سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ حسبِ سہولت پروگرام کی تمام یا چند نشستوں میں تشریف لا کر طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائیں اور انجمن کی رونق میں اضافے کا باعث بنیں۔
ہمیں یقین ہے کہ ادارےسے قلبی تعلق کے سبب آپ اس دعوت کو اپنی محبت کا حصہ سمجھ کر قبول فرمائیں گے۔جزاکم اللہ خیراً

قدم قدم پہ بچھے ہیں گلاب پلکوں کے
چلے بھی آؤ کہ ہم انتظار کرتے ہیں

Submit a Comment جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Designed and Maintained by AIN DIGITAL PRO