مورخہ 4 ذی الحجہ ۱۴۴۷ھ مطابق 21 مئی ۲۰۲۶ء کو ادارہ کے روحِ رواں محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب دامت برکاتہم کی بعد نمازِ ظہر سفر حج پر روانگی عمل میں آئی ۔ آپ نے آج صبح گیارہ بجے مسجدِ اشرف میں طلبہ واساتذہ سے خصوصی صلاحی و تربیتی گفتگو فرمائی۔نیز مصافحہ وملاقات کا شرف عطا فرمایا، حق تعالیٰ شانہ اس سفر حج کو آسان فرمائے اور حج مبرور سے مشرف فرمائے،آمین یارب العالمین ۔ حرمین کی مبارک ومسعود مقام وساعات میں ادعیہ صالحہ میں جملہ متعلقین ومنتسبین اور ان کے اہل خانہ کو یاد رکھنے کا ذکر فرماکر سب کی تسلی کا سامان فرمایا ۔ فجزاکم اللہ تعالیٰ واحسن الجزاء وتقبل اللہ جمیع حسنانتہ
