امتحاناتِ ششماہی 1448ھجری کا آغاز
ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد میں شعبۂ عالمیت کے ششماہی امتحانات کا الحمد للہ آغاز ہوچکا ہے
ادارۂ اشرف العلوم حیدرآباد میں رواں تعلیمی سال کے ششماہی امتحانات کا آغاز ۲۲ اگست ۲۰۲۶ ءبروز ہفتہ سے ہوچکاہے، امتحانات میں ادارہ کے مختلف شعبہ جات معہد قاسم، معہد علیم، معہد النعمان میں زیر تعلیم سبھی طلبہ شریک ہوں گے۔
ناظم ِ تعلیمات محترم مولانا مفتی محمد عبد الملک انس صاحب قاسمی زید فضلہ سرکردگی اور ادارہ کے مقبول استاذ مولانا مفتی احسان احمد صدیقی زید فضلہ کی نظامت میں امسال امتحانات ششماہی کا یہ سلسلہ 29 ؍ اگست 2026بروز ہفتہ تک جاری رہے گا، جس میں تقریباً ساڑے چھ سو طلبہ شریک ہوں گے ،امتحان کے بہ حسن وخوبی انعقاد کے لئے ناظمِ امتحان کی ایک مجلس معاونت تشکیل دی گئی ہے جس کی صبح وشام کی کاوشوں سے امتحانی نظام حسنِ انجام کو پہونچتا ہے ۔ بل کہ امتحانی مراحل کی تکمیل میں جمیع اساتذۂ کرام معاونت رہتی ہے ، فجزاکم اللہ احسن الجزاء ۔اس کے بعد طلبہ کو پندرہ روزہ ششماہی تعطیلات دی جائیں گی۔
طلبہ کو امتحانات کی بہتر اور عمدہ تیاری کے لیے اس سے ایک ہفتہ قبل تعلیم کا سلسلہ موقوف کرکے تیاری کے لیے خصوصی وقت دیا گیا، جس سے طلبہ نے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے مقررہ نصاب کی تیاری مکمل کی۔امتحانات کے ذریعے سالِ رواں کے دوران طلبہ کی علمی و تعلیمی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا، ادارہ کی جانب سے امتحانات کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں ۔
ادارۂ اشرف العلوم کے ذمہ داران نے طلبہ کو امتحانات میں کامیابی کے لیے محنت، توجہ اور اطمینان کے ساتھ امتحان میں شرکت کی تلقین کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
۔
پیش کردہ :
مولانا مفتی محمد مجیب الرحمٰن تمیم قاسمی
استاذ ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ مَا شَاءَ ٱللّٰهُ مَا شَاءَ ٱللّٰهُ مَا شَاءَ ٱللّٰهُ مبارک ہو آج میں بہت خوش ہوں مجھے تم پر فخر ہے دعاؤں میں یاد رکھیں اللّٰه کا شکر ہے