ضروری گزارش
جیسا کہ دعوت نامے میں وضاحت ہے، ادارۂ اشرف العلوم کی جانب سے پچیس سال سے زائد عرصے سے ادارے میں تدریسی و تعلیمی خدمات انجام دینے والے اساتذۂ کرام کی تہنیتی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ادارے سے استفادہ کرکے بعد ازاں کسی جامعہ یا خود ادارۂ سے سندِ فراغت حاصل کرنے والے فضلاء کرام کو بھی مدعو کیا گیا ہے، تاکہ ان محسن اساتذۂ کرام کی خدمات کو ان کے سابق تلامذہ کی موجودگی میں خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے ،ادارہ سے اپنی دیرینہ تعلقات کا احیاء ہوسکے اور مادر علمی میں گزارے لمحات کی یاد تازہ ہوسکے۔
ادارے سے استفادہ کرنے والے احباب کا دائرہ وسیع ہے، تاہم تاریخ تقریب کی قربت اور ادارہ کی محدود گنجائش کے پیشِ نظر اس مرحلے میں دعوت کا دائرہ باقاعدہ سندِ فراغت حاصل کرنے والے فضلا تک محدود رکھا گیا ہے۔ یہ محض انتظامی ترتیب ہے، کسی کے تعلق یا استفادے کی قدر میں کمی مقصود نہیں۔
https://forms.gle/J8WaQZ9YjTRjnYpa9
تمام متعلقہ فضلا کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ منسلک معلوماتی فارم مکمل کرکے جمع فرمائیں
اور 10 ستمبر 2026ء سے قبل درج ذیل نمبر پر اپنی شرکت کی تصدیق فرما دیں۔
رابطہ برائے تصدیقِ شرکت:
📞 9848202899, 9849308559 , 9550789492
