مورخہ ۱۹؍ ذی الحجہ ۱۴۴۷ھ مطابق 6 جون ۲۰۲۶ء کو ادارہ تعطیلاتِ عید الاضحیٰ کے بعد دوبارہ اپنا تعلیمی سفر شروع کر چکا ہے ۔ اکثر طلبہ بروقت حاضر ہوچکے ہیں ۔ناظم ِ ادارہ حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب دامت برکاتہم نے صوتی پیغام کے ذریعہ اساتذۂ کرام اور عملۂ مدرسہ کواُن کے حسن ِ تعاون وحسنِ کار کو سراہتے ہوئے ادارہ کی تمام تر سرگرمیوں میں مخلصانہ مصروف ہونے ، اور امانت ودیانت کے ساتھ کام میں مشغول رہنے کی ہدایت اور ترغیب دی ،بروقت مدرسہ پہونچنے اور ساعات میں محنت ،لگن ، جستجو اور تازہ مطالعہ کے ساتھ دروس کا آغاز کرنےکی تاکید فرمائی ۔چناں چہ الحمد للہ نائب ناظم ِ ادارہ اور ناظمِ تعلیمات کے زیر نگرانی ادارہ کےتنظیمی وتعلیمی شعبے مصروف بہ کار ہوچکے ہیں ۔

ماشاءاللہ ہمارے مدرسہ کی یہی خوبی اور شناخت ہے کہ طلبہ بروقت حاضرہو جاتے ہیں اور اساتذہ بھی ماشاءاللہ ابتدا ء ہی دن سے اسباق شروع کردیتے ہیں تاکہ طلبہ اپنے کام اور مقصد میں لگ جائیں