دوسرے تعلیمی جائزے کے نتائج
ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد میں شعبۂ عالمیت کے دوسرے تعلیمی جائزہ کےنتائج کا اعلان
تعلیمی معیار کے استحکام اور طلبہ کی علمی ترقی کا مسلسل جائزہ لینے کے سلسلے میں ادارۂ اشرف العلوم، حیدرآباد میں رواں تعلیمی سال کا دوسرا جائزۂ تعلیمی تحریری امتحان کی شکل میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، پرچوں کی مکمل تصحیح اور جانچ کے بعد شعبۂ عالمیت کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شعبۂ عالمیت کے دونوں شعبوں معہد قاسم ومعہد علیم کے کل ۵۵۶ طلبہ میں سے ۵۳۳ طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، ان میں ۱۲۷ طلبہ نے اعلیٰ درجہ، ۱۷۵ طلبہ نے اوسط درجہ اور ۱۷۹ طلبہ نے ادنیٰ درجہ سے کامیابی حاصل کی، جبکہ ۵۲ طلبہ مطلوبہ معیارِ کامیابی تک نہ پہنچ سکے۔
ادارہ کے ذمہ داران نے اس موقع پر اساتذۂ کرام کی علمی کاوشوں کو سراہنے کے ساتھ طلبہ کو مزید محنت، وقت کی قدر اور درسیات پر محنت کرنے کی تلقین کی ہے۔ادارہ میں جائزہ امتحانات کا بنیادی مقصد طلبہ کی علمی استعداد کا بروقت جائزہ لینا، کمزوریوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں ششماہی و سالانہ امتحانات سے قبل بہتر تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام طلبہ کو علمِ نافع، اخلاصِ عمل اور ہر میدان میں بہترین کامیابیوں سے نوازے، اور ادارۂ اشرف العلوم کو دینی و علمی خدمات کی مزید توفیق عطا فرمائے۔
پیش کردہ :
مولانا مفتی محمد مجیب الرحمٰن تمیم قاسمی
استاذ ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد
